ہندوستان

ملک میں کورونا وائرس کا قہر، اب تک نمایاں طورپر1.68لاکھ نئے کیسز درج، 904  اموات

نئی دہلی،12؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان میں کورونا وائرس کے 168912 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 13527717 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات پیر کی صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی صحت یابی کی شرح 90 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اورمزید  904 افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 179 ہوگئی ہے۔

کورونا کے یومیہ کیسز مسلسل 33 ویں دن اضافے کی وجہ سے ملک میں زیر علاج افراد کی تعداد بڑھ کر 1201009 ہوگئی ہے ، جوکل کیسز کا 8.88فیصد ہے ، جبکہ صحت یابی کی شرح کم ہوکر 89.86 فیصدرہ گئی۔ ملک میں سب سے کم 135926 زیر علاج مریض 12 فروری کو تھے اور سب سے زیادہ 1017754 زیر علاج مریض 18 ستمبر 2020 درج ہوئے تھے ، لیکن اب زیر علاج مریضوں کی تعداد اس تعداد کو عبور کر چکی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close