ہندوستان

نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی

ملبورن / ویلنگٹن8اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو 11 اپریل سے ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کے داخلے پرعارضی طور پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بھی اس ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈکی خبر کے مطابق ، آرڈرن نے کہاہے کہ یہ پابندی اتوار کو شروع ہوگی اور 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کوویڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دوسرے ممالک سے پیدا ہونے والے خطرے کا اندازہ لگائے گی۔نیوزی لینڈمیںکورونا وائرس کے 23 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 17 متاثرہ افراد ہندوستان سے آئے ہیں۔ اس کے بعد سفر پر پابندی عائد ہے۔آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ کوئی مستقل انتظام نہیں بلکہ ایک عارضی اقدام ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ماضی میں کچھ ممالک کے سفرکو ممنوع قرار دیا گیا تھا ، لیکن نیوزی لینڈ کے شہریوں اور رہائشیوں کے سفر پر کبھی پابندی نہیں عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ ہندوستان میں نیوزی لینڈ کی عارضی معطلی سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ لیکن میں خود بھی ذمہ داری کا احساس کرتی ہوں اور مسافروں کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ذمہ دار بھی ہوں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close