ہندوستان

ملک میں کورونا کا قہر جاری : ایک دن میں 96982 نئے کیسز،446 اموات

نئی دہلی،06؍ اپریل (آئی این ایس انڈیا) ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 96982 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعدادبڑھ کر 12686049 پر پہنچ گئی۔ جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی بات کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں میں 446 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 165547 ہوگئی ہے۔پیر کو ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ 103558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مسلسل 27 دن تک نئے کیسوزمیں اضافے کے ساتھ زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 788223 ہوگئی جو کل کیس کا 6.21 فیصد ہے۔ملک میں 12 فروری کو سب سے کم 135926 کیسز درج ہوئے ، جو اس وقت کل کیسز کا 1.25 فیصد تھا۔ اب تک 11732279 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تاہم مریضوں کی صحت یابی کی قومی شرح کم ہوگئی ہے اور یہ اب 92.48 فیصد ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close