ہندوستان

کورونا کی دوسری لہرخطرناک ، نئے کیسز میں تقریبا 13 فیصدکا اضافہ ، اکتوبر کے بعد نمایاں کیسز

نئی دہلی،02؍ اپریل (آئی این ایس انڈیا) ہندوستان میں کورونا کے معاملات میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ جمعہ کے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 81466 کورونا وائرس کے نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اس مدت کے دوران 469 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ حکومت ہند کورونا پر قابو پانے کے لئے ویکسی نیشن میں مصروف ہے۔

حکومت کی پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ویکسین دی جائے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3671242 افراد کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل 22 مارچ کو سب سے زیادہ 34.28 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 68789138 افراد کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 12303131 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 81466 نئے کیس درج ہوئے۔ اور 469 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close