ہندوستان

کانگریس نے کیابی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

شملہ،19؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
ہماچل پردیش میں حزب اختلاف کانگریس نے جمعہ کو بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی موت کے معاملے کی اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ شرما کی لاش 17 مارچ کو نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما ، مکیش اگنیہوتری نے و قفہ سوال کے بعد اس مسئلے کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام خصوصا ان کے حلقہ میں رہنے والے شرما کی پراسرار موت کی اصل وجہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی سی بی آئی انکوائری ہوسکتی ہے تو پھر شرما کی موت کے معاملے میں اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم کیوں نہیں دیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ دہلی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ تحقیقات کے نتائج آنے تک انتظار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شرما نے اپنی خراب صحت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرما کو پروسٹیٹ سمیت دیگر مسائل تھے۔ ٹھاکر نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ شرما کی موت کے بارے میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close