ہندوستان

جماعت اسلامی ہند بگدل کی جانب سے 28/فروری کو عظیم الشان ‘یوتھ کانفرنس’

بیدر: 27/فروری (پریس نوٹ) کانفرنس آرگنائزر محمد اقبال احمد غازی کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند، بگدل کی جانب سیایک عظیم الشان ”یوتھ کانفرنس” انشاء اللہ 28/ فروری 2021 بروز اتوار بعد نماز مغرب شولا پوری گارڈن فنکشن ہال، بگدل میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع پر ھُواجتباکم ”اُس نے تمہیں چن لیا” رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ اور نوجوانوں کو اللہ تعالی سے وابستہ ہوکر مکمل عبادت اور بندگی کرنے پر آمادہ کرنا اور رسول اللہ صلی وسلم کی مکمل اطاعت کریں، چونکہ اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی مضمر ہے، نوجوانوں کو بامقصد زندگی گزارنے پر آمادہ کرنا اور ان کے اند خیر امت ہونے کا شعور بیدار کرنا، سماج کی تئیں طلبہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں یاد دلانا اور ایک بہتر سماج کی تشکیل نو کے لیے جدوجہد کرنے پر آمادہ کرنا۔ ان مقاصد کے پیش نظر یہ یوتھ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔کانفرنس میں مہمان مقررین خطاب فرمائیں گے، جن میں ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین ریاستی صدر ایس آئی او، تلنگانہ، مولانا حافظ فائز الدین صاحب رکن جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کے خصوصِی خطابات ہونگے، جبکہ اس کانفرنس کی صدارت مولانامحمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک فرمائیں گے۔ جب کہ حافظ محمد فیصل رکن جماعت اسلامی ہند، بگدل کی تذکیر بالقرآن سے کانفرنس کا آغاز ہوگا، برادر عزیز الحسن بھی اس کانفرنس کو مخاطب کریں گے۔اس موقع پر محمد معین الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بگدل اور اور کانفرنس آرگنائزر نے طلباء اور نوجوانوں
سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر اس عظیم الشان کانفرنس سے استعفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close