ہندوستان

چھتیس گڑھ : وزیراعلیٰ کنیا وواہ منصوبہ کے تحت اتنی شادی ہوئی کہ بن گیا عالمی ریکارڈ ، جانیں آخر کتنی شادی ہوئی ؟

رائے پور ،27فروری ( آئی این ایس انڈیا ) رائے پور کے انڈور اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز وزیر اعلی کنیا وواہ منصوبہ کے تحت اجتماعی شادی کے پروگرام میں3229 جوڑوں نے شادی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ وزیر اعلی بھوپش بگھیل اس تقریب میں پہنچے اور شادی شدہ جوڑے سے سات وعدوں کے ساتھ آٹھواں وعدہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے دولہا کو خصوصی طور پر کہا کہ میں آپ سے اچھی غذائیت کا وعدہ لے رہا ہوں ، کہ آپ اپنی اہلیہ اور پورے کنبہ کے تغذیہ پر توجہ دیں گے۔ جب خواتین قلت ِ تغذیہ کا شکار ہوں گی، تو بچے بھی تغذیہ کا شکار ہو ں گے ۔شادی کے اس بڑے پروگرام میں ، ہندو ، مسلم ، عیسائی اور بدھ مذہب کے جوڑے نے شادی کی۔محکمہ بہبودخواتین و اطفال سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق رائے پور میں 3 مسیحی ، 1 مسلمان ، 236 ہندو جوڑوں کی شادی ہوئی۔ وزیر اعلی اور وزیر برائے خواتین و اطفال نے تمام جوڑے کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے سونل راجیش شرما نے بتایا کہ اس موقع پر 2195 جوڑے آن لائن اور کل 3229 جوڑے نے تمام اضلاع میں شادی کی، جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close