ہندوستان

بھارت، پاکستان مذاکرات ، ایل او سی پر جنگ بندی پراتفاق

نئی دہلی25فروری(آئی این ایس انڈیا) بھارت اورپاکستان (ڈی جی ایم او) کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلوں نے جنگ بندی پرتبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ اور دیگر تمام شعبوں میں آزاد ، واضح اور دوستانہ ماحول میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں فریق 24 اور 25 فروری کی آدھی رات سے جنگ بندی کی شرائط پر زیادہ سختی سے عمل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔بعدازاں دونوں فریقوں نے مشترکہ بیان جاری کیا۔ وزارت دفاع نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرحدوں پر باہمی فائدہ مند اور دیرپا امن کے حصول کے مفادمیں دونوں ڈی جی ایم اوز امن بحالی اور تشدد سمیت ایک دوسرے کے اہم معاملات اور خدشات کو حل کرنے پر متفق ہوگئے۔ دونوں فریقوں نے فائرنگ سے باز آنے پر اتفاق کیا۔ لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام علاقوں پر 24/25 فروری 2021 کی آدھی رات سے تمام معاہدوں، افہام و تفہیم اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی صورتحال کی سختی سے پابندی کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close