ہندوستان

سلامتی کونسل میں ہندوستان نے اٹھایادہشت گرد تنظیموں میں بچوں کی بھرتی کا معاملہ، کارروائی کا کیا مطالبہ

نئی دہلی،30؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان نے سلامتی کونسل میں دہشت گرد تنظیموں میں بچوں کی بھرتی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ سلامتی کونسل میں ہندوستان کے مستقل نائب نمائندے کے نگراج نائیڈو نے کہا کہ عالمی دہشت گردی میں ایک نیا رجحان سامنے آرہا ہے۔ دہشت گرد تنظیمیں اب اپنے مذموم عزائم کے لئے بچوں کو بھرتی کررہی ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کے لئے بچوں کو لالچ دینا سب سے آسان ہے۔ چاہے وہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی بات ہو ، یا انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ۔ سلامتی کونسل میں ہندوستان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد ہی ایسی دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا نام لئے بغیر ہندوستان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے کفیل سمجھے جانے والے ممالک نے کوویڈ 19 وبائی بیماری کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بھرتی اور دراندازی کی تاکہ دہشت گردی کا زہر پھیلایا جاسکے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے کہا کہ ہندوستان اور دیگر ممالک نے عالمی سطح پر صحت کے بحران کے اس دور میں ویکسینیشن مہم چلائی اور دوسروں کی مدد کی۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نائب نمائندے ناگراج نائیڈو نے سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن و سلامتی 2532 قرارداد پر عمل درآمد کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ نائیڈو نے کہاکہ جہاں ہندوستان جیسے ممالک نے وبا کے دوران کورونا ٹیکہ کی مہم چلائی ہے اور دوسروں کی مدد کی ہے ، وہیں کچھ ممالک بھی ہیں جو دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں اور نفرت کی بات کررہے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close