ہندوستان

جمیعت علماء ھند باگلکوٹ کی ایک اہم مشاورتی نشست

رپورٹ : زین العابدین باگلکوٹ

24 جنوری 2021 بروز اتوار صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ضلع باگلکوٹ کے شہر جمکھنڈی میں جمعیت علماء ھند باگلکوٹ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نشست کی صدارت مفتی یونس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باگلکوٹ نے فرمائی ۔اور فرائض نظامت مولانا محسن صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع باگلکوٹ نے بخوبی انجام دی ۔ اس نشست میں جمعیت علماء ھند کی ممبر سازی مہم کو کیسے کامیاب بنایا جائے۔ اور ہمارے بزرگوں کی قائم کردہ بھارت کے مسلمانوں کی قدیم و نمائندہ تنظیم جمعیت علماء سے زیادہ سے زیادہ حضرات و خواتین کو کیسے جوڑا جائے۔ ان تمام امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ضلع باگلکوٹ جمعیت علماء کے ذمہ پندرہ ہزار ممبر سازی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس نشست میں تمام تعلقات جات کے جمعیت کے ذمہ داروں میں کام تقسیم کیا گیا ۔ حضرات و خواتین کا تنظیم کا ممبر بننے کے لئے 18 سال کا ہونا شرط ہے۔ واضح رہے اس مرتبہ ممبر بننے کی فیس دس روپئے ہوگی۔
نوٹ : ممبر سازی مہم کی آخری تاریخ صوبائی جمعیت علماء کی جانب سے 12 فروری 2021 بتائی گئی۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس نشست میں مفتی ایوب صاحب صدر جمعیت علماء شہرباگلکوٹ، مفتی سلیم صاحب تیر دال و دیگر علماء بھی شریک تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close