ہندوستان

بھارت کے دشمنوں کے لئے انتباہ : رافیل لڑاکا طیارے کی تعداد میں اضافہ ممکن، فضائیہ سربراہ کا اشارہ

نئی دہلی ،23جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے ملٹی رول فائٹر ایئر کرافٹ کی خریداری منصوبہ میں رافیل کا اہم کردار ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریانے ہفتہ کے روز جودھ پور میں یہ اشارہ دیا ہے کہ رافیل کی تعداد میں ممکنہ طور پر اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں ملک کے لڑاکا طیارہ میں رافیل کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یقینا اس سے ملکی فوجی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ایس کے بھدوریا نے بتایا کہ ملک میں پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیارے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اے ایم سی اے ہوائی جہاز منصوبے کے اندر پانچویں جنریشن فائٹر ایئرکرافٹ پروگرام پر ڈی آر ڈی او کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کیا ہے۔ ہم ان طیاروں کو چھٹی جنریشن کی افواج سے آراستہ کریں گے ، لیکن ہماری پہلی ترجیح پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیارہ بنانا ہے ، ہمارا یہ پروگرام جاری رہے گا۔خیال رہے کہ رافیل لڑاکا طیاروں کی اگلی کھیپ اگلے سال یوم جمہوریہ کے بعد آسکتی ہے۔ دریں اثنا یہ منصوبہ تیار کیا جارہا ہے کہ ایئر بیس 330ملٹی رول ٹرانسپورٹ ٹینکروں کا استعمال کر کے متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس کے ذریعے طیارے میں دوبارہ ایندھن فراہم کیا جائے ۔ فی الحال سال 2021 کے اختتام پر رافیل کی پوری کھیپ ہندوستان پہنچ جائے گی ، جس کے تحت ہمیں 36 رافیل طیارے فراہم ہوںگے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close