ہندوستان

جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے ’’اندھیروں سے اجالے کی طرف ‘‘ ورکشاپ کا انعقاد

جلگاؤں (ہندوستان اردو ٹائمز) گزشتہ روز بتاریخ 17 جنوری 2021 جماعت اسلامی ہند جلگاؤں نے اپنے وابستگان اور عوام کے لئے ایک دعوتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 50 زائد مرد اور 30 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاذ مفتی عتیق الرحمن صاحب کے درس قرآن سے ہوا جس میں مولانا نے داعی کے اوصاف کا ذکر کیا۔ اس کے بعد امیر مقامی جلگاؤں مشتاق سر نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ اس پروگرام میں محترم سمیع صاحب (سیکرٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند، حلقہ مہاراشٹر) ، وقار عظیم سر (ناظم ضلع جلگاؤں) اور سہیل امیر شیخ نے شرکاء کی دعوتی مضوعات پر رہنمائی کی۔ اسی کے ساتھ اس ورکشاپ میں شرکاء سے وفد کی شکل میں جلگاؤں کے مختلف مقامات پر عملی دعوتی کام بھی کرایا گیا۔ ان وفود نے 180 سے زائد لوگوں سے دعوتی ملاقاتیں کیں اور اسلام کا پیغام وطنی بھائیوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
ورکشاپ کا اختتام محترم سمیع صاحب کی دعا پر ہوا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ورکشاپ کو قبول کرے اور مقاصد میں کامیاب کرے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close