ہندوستان

ہندی معلمہ کرمجیت کور کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر سکول سے خوش اسلوبی سے رخصت کیا گیا

ملیرکوٹلہ ، ( پریس ریلیز ) مالیر کوٹلہ کے نواحی گاؤں مبارک پور کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بطور ہندی ٹیچر اپنی خدمات دینے والی کرمجیت کور جو کہ گزشتہ 31 جولائی کو ریٹائر ہو گئیں تھیں. گذشتہ روز ہیڈ ماسٹر اسکول اسٹاف اور ایس ایم سی کمیٹی ممبران نے ان کو باقاعدہ رسمی طور پر پر مذکورہ سے نہایت گرمجوشی سے وداع کیا۔ اس سے قبل ہیڈ ماسٹر سمیت اسکول کے عملے نے میڈم کرمجیت کا سکول آنے پہ نہایت خندہ پیشانی کے ساتھ خیر مقدم کیا.

اس موقع پر اپنے خطاب میں ہیڈ ماسٹر مسٹر لابھ سنگھ نے میڈم کرمجیت کی شخصیت اور ان کی طرف سے تعلیمی میدان میں ادا کیے گئے نمایاں کردار کی خوب سراہنا کی. دیگران کے علاوہ شری چرنجیت سنگھ ، شری ماسٹر اشوک گرگ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول پھرواہی ، ماسٹر پربھجوت سنگھ ، ماسٹر اشوک اندرجیت سنگھ ، ماسٹر سرون سنگھ ، شری بارو سنگھ (سرپنچ اور چیئرمین ایس ایم سی) نے بھی اپنے سے خطاب میں مذکورہ میڈم کے کام کی خوب تعریف کی۔

اس کے علاوہ اسکول کے سٹاف میں سے محمد عباس دھالیوال ، بشیر محمد ، جسویندر سنگھ ، امریک سنگھ ، ہرپریت سنگھ ، کلدیپ سنگھ ، میڈم منپریت کور ، ہرپریت کور اور پرمجیت کور نے بھی میڈم کرمجیت کی الوداعی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان خوشگوار زندگی کی تمنا کی۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر میڈم کرمجیت نے اسکول کو اپنی جانب سے ایک سوفہ سیٹ اور ایک ایل ای ڈی عطیہ کے طور پر دی ۔

فوٹو کیپشن: الوداعی کے موقع پر ہیڈ ماسٹر لابھ سنگھ ، اسکول اسٹاف اور ایس ایم سی ممبران میڈم کرمجیت کا اعزاز دیتے ہوئے.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close