ہندوستان

ترنمول کانگریس نے بی جے پی کوبنگال کا سب سے بڑا وائرس بتایا

کولکاتہ22نومبر(آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرت منڈل نے بی جے پی کو بنگال کاسب سے بڑا وائرسقرار دیا ہے ، جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے یہ کہتے ہوئے حملہ کیاہے کہ ریاست میں برسراقتدار پارٹی کے دن گنے جا رہے ہیں۔ ایک تقریب میں ترنمول کانگریس کی یونٹ کے صدر نے کہاہے کہ گھوش میرے بوتھ سطح کے کارکنوں سے مل کر حکمران پارٹی میں شامل ہوجائیں گے جس پربی جے پی لیڈرنے کہاہے کہ وہ منڈل کے غصے کو قابو میں رکھیں گے۔ منڈل نے کہاتھاکہ میں ان(بی جے پی) کے ریاستی صدر دلیپ گھوش سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ضلع میں آئیں اورمیرے بوتھ سطح کے کارکنوں سے ملاقات کریں۔ میں انہیں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت دے رہاہوں۔اس بارے میں پوچھے جانے پر گھوش نے یہاں صحافیوں کوبتایاہے کہ ترنمول کانگریس کے لیڈرنے پہلے بھی بہت شور مچایا ہے اوریہ بیان ان کے پہلے بیانات سے نامناسب ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close