ہندوستان

راہل لودھی اور کمل ناتھ دونوں کی مختلف کانگریس پارٹی ہے : شیورا ج

بھوپال ، 25 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے دموہ سے پہلی بار ایم ایل اے کانگریس کے رہنما راہل لودھی کو پارٹی کی رکنیت ملنے کے بعد چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کمل ناتھ پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے امرتی دیوی(جن کو کمل ناتھ سے آئٹم کہاتھا) سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کی ، لیکن کمل ناتھ نے اس پر اصرار ظاہر کیا ۔ کیا راہل گاندھی بے وقوف ہیں؟ ایسا لگتا ہے کہ راہل گاندھی کی کانگریس الگ ہے اور کمل ناتھ کی ا لگ کانگریس پارٹی ہے۔ایک شخص کے ہاتھوں میں سب کچھ ہونی چاہیے ، صرف گالی دینے سے کچھ نہیں ہو گا، اس لئے پارٹی اور عوام کے بارے سوچیں ۔شیوراج سنگھ کے اس بیان پر کمل ناتھ نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ 10 نومبر کو کیا نتائج آنے والے ہیں۔ وہ اپنی ممکنہ شکست سے واقف ہے۔ شیوراج سنگھ نے کہا کہ جینت ملائیہ بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں۔ اس کی سربراہی میں ترقی ہوگی، میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں راہل لودھی کا تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔تمام کارکن دموہ کے عوام کے لئے مل کر کام کریں گے۔ میں کمل ناتھ کو بھی یہی کہنا چاہتا ہوں کہ خود احتسابی کریں کہ کانگریس کی یہ حالت کیوں ہورہی ہے؟شیوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ وہ مینڈیٹ پر یقین نہیں رکھتی،بی جے پی اخلاقیات پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close