ہندوستان

احمد آباد : ایس ڈی پی آئی گجرات کے میونسپل انتخابات میں حصہ لیگی۔ ایم کے فیضی

احمد آباد۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی اور قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے ریاست گجرات کا دور روزہ دورہ کیا۔ بناس کنتھامیں منعقد ایک اجلاس میں قومی صدر ایم کے فیضی نے پارٹی کے نظریات اور موجودہ حالات میں سیاست کی اہمیت کے عنوان پر تقریر کی۔ قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنی تقریر میں پارٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ دوسرے دن پارٹی قومی صدر ایم کے فیضی نے احمد آباد میں پارٹی ریاستی دفتر کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک سال میں احمد آباد، سورت، وڈوڈرا، مہسانہ اور دیگر شہروں میں بڑی تعدادمیں پارٹی کارکنان بنے ہیں اور پارٹی کو دیگر علاقوں میں بھی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ لہذا، ایس ڈی پی آئی ریاست گجرات میں اگلے کچھ مہینوں میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن اور بلدیہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس موقع پر ریاستی صدر ارشاد لیلگر، ریاستی جنر ل سکریٹری اکرام الدین شیخ،ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین وسیم خان پٹھان اور مقامی لیڈران و کارکنان موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close