ہندوستان

بنگال اسمبلی الیکشن کی تیاری : مودی کولکاتہ میں درگا پوجاکاافتتاح کریں گے

نئی دہلی15اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے اگلے سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔یہ 22 اکتوبر کودرگاپوجاکے موقع پرشروع ہونے جارہا ہے۔ اس دن وزیر اعظم نریندر مودی دارالحکومت کولکاتہ میں درگا پوجا کا افتتاح کریں گے۔سوال یہی ہے کہ جب سرکاری خرچ پرآسام میں مذہبی ادارہ نہیں چل سکتاہے تومذہبی پروگرام میں وزیراعظم کی شرکت کیسے ہوسکتی ہے۔اورسرکاری مشنری کااستعمال کیسے ہوسکتاہے۔ ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ آیا وزیر اعظم مودی خود کولکاتہ جاتے ہیں یا وہ کورونا وائرس کے سبب ورچوئل پوجا پروگرام میں شریک ہوں گے۔مغربی بنگال میں نورتری بڑی دھوم کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ نوراتری 17 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس بار بی جے پی درگا پوجا کے ذریعہ لوگوں پراثراندازہونے اورسیاست کی کوشش کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی ریاستی اکائی نے پی ایم مودی کو درگاپوجا میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔صرف یہی نہیں ، بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی 19 اکتوبر کوسلی گوڑی میں درگاپوجا میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ اس سے قبل 17 کو وزیر داخلہ امیت شاہ اس تقریب میں شرکت کرنے جارہے تھے ، لیکن احمد آباد میں قیام کے سبب ان کا بنگال کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close