ہندوستان

بارسی ٹاکلی میں خان حسنین عاقب کے اعزاز میں استقبالیہ نشست

ادب تخلیق کرنے سے پہلے ادب کا مطالعہ کرنا ضروری : خان حسنین عاقب

بارسی ٹاکلی ضلع اکولہ ( بذریعہ۔ ذوالقرنین احمد ) گزشتہ آٹھ نو مہینوں سے ملک میں لاک ڈاؤن ہونے اور کورونا کی صورت حال کی وجہ سے دیگر سرگرمیوں کی طرح ادبی سرگرمیاں بھی ٹھپ پڑگئی ہیں. آمنے سامنے کے پروگراموں کی جگہ آن لائن پروگراموں نے لے لی ہے. ایسے میں معروف شاعر، ادیب، مترجم نیز علمی شخصیت جناب خان حسنین عاقب
14 اکتوبر 2020
کو بارسی ٹاکلی تشریف لائے. شہر کے سخنوروں اور اہلِ ذوق حضرات نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعد نمازِ عشاء اسلامی سینٹر بارسی ٹاکلی میں علمی و ادبی شخصیت خان حسین عاقب صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ نشست کا انعقاد کیا. جماعتِ اسلامی ہند کے ادارہُ ادبِ اسلامی شاخ بارسی ٹاکلی کے زیرِ اہتمام یہ نشست تکمیل پذیر ہوئی. نشست میں خان حسنین عاقب صاحب کا استقبال کیا گیا. تمہیدی کلمات میں ادارہُ ادب اسلامی شاخ بارسی ٹاکلی کے صدر سید اسد تابش نےخان حسنین عاقب صاحب کی علمی و ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی. چونکہ حسنین عاقب ایک معروف معلم اور درسی کمیٹیوں کے ممبر ہیں اس لیے طلبہ بھی کثیر تعداد میں شریک رہے. طلبہ کے اصرار پر خان حسنین عاقب صاحب نے قرآن مجید کا انگلش منظوم ترجمہ، نعت کے انگلش لفظ prophiom کے اپنے وضع کرنے پر تفصیلی گفتگو کی. طلبہ نے درسی کتابوں کی تدوین کے مختلف مراحل اور مدارج کے بارے میں سوالات کئے. ادب اور تخلیق ادب کے موضوع پر گفتگوکرتے ہوئے خان حسنین عاقب صاحب نے کہا کہ "آپ نے کیا تخلیق کیا ہے اس کی بجائے آپ نے کیا پڑھا ہے "اس کو اہمیت حاصل ہے. ادبی گفتگو کے بعد شعری نشست میں فرہاد احمد فرہاد، جنید اسلم ،شاکر ہارونی، سید اسد تابش اور صدر مجلس خان حسنین عاقب صاحب نے اپنی شعری تخلیقات سے حاضرین کو محظوظ کیا.
ڈاکٹر مدثر احمد صاحب (مقامی صدر) اور ان کے رفقاء عظیم ہارونی، نصراللہ خان، شیخ ذاکر، اسلم خان اور سید رہبر نے انتظامی امور انجام دیئے. اظہارِ تشکر ڈاکٹر مدثر احمد صاحب نے کیا. اس طرح ایک علمی و ادبی تقریب کا اختتام ہوا.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close