ہندوستان
اتراکھنڈ میں زلزلے کاجھٹکا

دہرادون13اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ، اتراکشی میں اتراکھنڈ کے قریب منگل کی سہ پہر کو ریکٹر اسکیل پر 3.1 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ایجنسی کے مطابق ، زلزلے کا مرکز بھارت کے اتراکھنڈکے اتراکشی کے شمال مغرب (شمال مغرب) میں 72 کلو میٹر تھا۔ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 4:38 بجے سطح سے 5 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔بھارت کے جموں وکشمیرسمیت کئی حصوں میں یہ سلسلہ جاری ہے۔