ہندوستان

کانگریس ذہنی طور پر کمزور ،بی جے پی میں شمولیت کے بعدخوشبو سندرکا’انکشاف‘

چنئی13اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) سابقہ اداکارہ خوشبو سندر جنہوں نے کانگریس کو چھوڑ کر بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیارکی ہے،نے اپنی سابقہ پارٹی کو شدید نشانہ بنایا۔ خوشبونے کہا ہے کہ کانگریس کو ذہین خواتین کی ضرورت نہیں ہے اور پارٹی میں سچ بولنے کی کوئی آزادی نہیں ہے۔کانگریس کی قومی ترجمان کی حیثیت سے سرگرم اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ اس پارٹی میں کچھ لیڈران ان پراپنی شرائط عائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خوشبوکے بی جے پی میں شامل ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہاتھاکہ ان کی روانگی کااگلے سال تامل ناڈومیں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کوئی اثرنہیں پڑے گا۔دودن پہلے ہی انھوں نے بی جے پی جوائن کیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close