ہندوستان

ایم پی : ۲۰؍ سے ۲۵؍ کلومیٹر کی حدود میں ایک جامع اسکول ہوگا : شیوراج

بھوپال، ۱۳؍اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش میں جگہ جگہ اسکول کھولے جانے کے بجائے اب وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے 20 سے 25 کلومیٹر میں مکمل طور پرایک جامع اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے بچے بس کے ذریعہ اسکول آئیں گے،یہاں وہ مکمل طور پر ’ماڈرن ‘تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کی صبح بھوپال کے منٹو ہال میں محکمہ آدی باسی بہبود اور اسکول ایجوکیشن کی 497 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ 145عمارتوں کے ورچوئل افتتاحی موقع پر سے کہی۔شیوراج نے کہا کہ کہیں بھی معیاری تعلیم دینا ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں بہتر ہوگا کہ اگر ایک مکمل جامع اسکول تعمیر کیا جائے۔ اس میں اساتذہ کی رہائش ، کھیل کا میدان ، پختہ عمارت ، جدید لیب سمیت تمام سہولیات موجود ہوں ۔ اس کے علاوہ بچوں کو اسکول لانے اور لے جانے کے لئے بسوں کا استعمال ہو۔ خیال رہے کہ قبائلی بہبود کے محکمہ کے 357 کروڑ 9 لاکھ روپے کی لاگت سے 13 خصوصی رہائشی اسکول (گرلز ایجوکیشن کمپلیکس) ، 4 کروڑ 63 لاکھ روپے کی 3 ہاسٹل کی عمارتیں اور 135 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت والے 129 ہائی اسکول شامل ہیں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی عمارتوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔ خیال رہے کہ تمام تعلیمی انفراسٹرکچر غیر متاثرہ اضلاع سے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں جن اضلاع کے اسمبلی ضمنی انتخابات ہیں ان کے تعمیراتی کام اس پروگرام میں شامل نہیں ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close