ہندوستان

ریلوے ٹریک پر ایک ہی گاؤں کے دو افراد کی ملی لاش ، قتل کا شبہ

کوڈرما ، ۱۳؍اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) منگل کے روزکوڈرما کے جے نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ریونا ڈیہہ گاؤں کے دو افراد کی لاشیں ریلوے ٹریک پر ملی ہیں۔لاش بر ی طرح مسخ شدہ حالت میں ملی ہے ۔ دیہی باشندگان کے مطابق مال گاڑی کی چپیٹ میں آنے کی وجہ سے دونوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ لیکن لواحقین نے ریلوے ٹریک پر ہلاک ہونے والوں کے متعلق ’قتل ‘ کا شبہ ظا ہر کیا ہے ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔خیال رہے کہ یہ لاش دھنباد -گیا ریلوے ٹریک پر ملی ہے۔ مہلوکین کی شناخت لکشمن رانا (45) اور سہدیو یادو (46) کے طور پر ہوئی ہے ، جو ریوناڈیہہ گاؤں کے رہائشی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق ، دونوں صبح کے وقت گھر سے باہر نکلے تھے ، اس کے فوراً بعد ہی ان دونوں کی لاش ریلوے ٹریک پر ہونے کی خبر ملی۔عینی شاہدین اور دیہی باشندوں کا کہنا ہے کہ دونوں صبح چلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آنکلے،اس دوران وہ مال گاڑی ٹکرا گئے ، جس کی ان دونوں کی موت ہوگئی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close