ہندوستان

وزیر خارجہ جے شنکر نے آسٹریلیائی وزیر خارجہ سے ٹوکیو میں دوطرفہ بات چیت کی

نئی دہلی،07 ؍اکتوبر( آئی این ایس انڈیا ) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز آسٹریلیائی وزیر خارجہ مورس پاینے کے ساتھ ٹوکیو میں علاقائی اور عالمی امور پر دو طرفہ بات چیت کی۔جے شنکر اور پاینے کواڈ وزرا کی میٹنگ کے لئے ٹوکیو میں موجود ہیں۔کواڈ چار ممالک کا ایک گروپ ہے جس میں امریکہ اور ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا اور جاپان بھی شامل ہیں۔ منگل کے روز کواڈ وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ پاینے سے اپنی ملاقات کے بعد جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین آن لائن اجلاس کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اچھے دوست اور آسٹریلیائی وزیر خارجہ مورس سے ایک ملاقات ہوئی ۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین آن لائن اجلاس کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی امور اور علاقائی امور پر تعاون بڑھانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہ کثیر الجہتی شعبے میں زیادہ قریب سے کام کریں گے۔یہ ملاقات ہندوستان اور آسٹریلیا کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات کے پس منظر میں ہوئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جے شنکر اور مورس نے علاقائی سلامتی کے اہم چیلنجوں پر بات چیت کی ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین دفاعی اور سلامتی کے تعلقات گزشتہ کچھ سالوں میں تیزی سے بڑھے ہیں اور دونوں ممالک نے بحر الکاہل کے خطے میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ یہ خطہ چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا گواہ ہے۔اہم بات یہ ہے کہ 4 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے مابین آن لائن سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت کی سطح تک بڑھانے کے لئے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close