ہندوستان

وزیراعلیٰ گہلوت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بیداری مہم شروع کرنے کا دیا حکم

راجستھان ،29؍ستمبر( آئی این ایس انڈیا ) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عہدیداروں کو کورونا کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کے لئے ایک تفصیلی ایکشن پلان تیار کرکے بیداری مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے عوام کو اس سے آگاہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گہلوت ریاست میں کورونا کی صورتحال اور اس سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کے ماہرین اورڈاکٹروں کی طرف سے ماسک پہننے اور انفیکشن کی روک تھام کے لئے موثر طریقہ بتائے جانے کے باوجود لوگ اس سے بے پرواہ ہیں۔ایسی صورتحال میں ریاستی حکومت مختلف اداروں، تنظیموں اور عوامی نمائندے وغیرہ کی مدد سے بیداری مہم شروع کرے گی اور لوگوں کو آگاہ کرے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا کے خلاف بیداری کی اس مہم میں شامل کارکن عوامی مقامات پر لوگوں کو ماسک تقسیم کریں گے اور اسے پہننے کی اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریاست کا کوئی بھی شخص بازاروں، کام کی جگہوں، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت بھیڑ والی جگہوں پر ماسک کے بغیر نہ جائے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close