یوپی

خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی درگا ہ کا احاطہ کوویڈ19سے90 دنوں تک کے لیے محفوظ

اجمیر15ستمبر(آئی این ایس انڈیا) عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی درگاہ کا انتظام سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی اجمیر( وزارت برائے اقلیتی امورحکومت ہند کے ذریعہ یشکیل شدہ)نے آنے والے زائرین کا کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے پورے احاطہ درگاہ کوشیلڈکورکرایا ہے، اس اینٹی وائرس نینوٹکنا لوجی سے فائدہ ہوگاکہ اگلے ۹۰ دنوں تک پوری درگاہ کورونا وائرس سے محفوظ رہے گی، ۹۰ دنوں کے درمیان اگر احاطہ کو سیناٹرائز بھی نہیں کرایا جاتا ہے یا اس وائرس سے متاثر کوئی شخص اندرداخل ہوتا تو بھی اس احاطہ میں اس پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔درگاہ کمیٹی کے کارگزار ناظم ڈاکٹر عادل نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچائواورہدایت پر عمل کرتے ہوئے ۷ ستمبر کو درگاہ شریف عام زائرین کے لیے کھول دی گئی تھی، اس کے بعد ہی کمیٹی کی کوشش رہی کہ درگاہ شریف کو پوری طرح سے صاف ستھرا اور محفوظ رکھا جائے۔ اسی سلسلے میں راشٹر یہ پریکشن اور انشن شودھن پریوگ شالہ پر تیائن بورڈ ، بھارت سرکا ر ویونا ئیٹیڈاسٹیٹس کی انوائرمیٹل ایجنسی کے ذریعہ منظور شدہ انکرکشن انجینئر نگ جے پور نامی فرم سے درگاہ شریف میں کووڈ کوٹ کروایا گیا ہے ، یہ کیمکل سطح پر ڈس انفکٹیوپراپرٹی پیدا کر دیتا ہے، جس سے و ہ جگہ پوری طرح سے وائرس پر وف ہو جاتی ہے، اور یہ سطح کوہاٹ اسپاٹ نہیں بننے دیتی ہے، کمیٹی کا یہ قدم درگا ہ شریف میں آنے والے زائرین کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدام کی ایک کڈی ہے، ڈاکٹر عادل نے کہا کہ کوڈکوٹ کو راشٹر پتی بھون سے لے کر کراُترپردیش کی روڈویز بسوں اور جے پور سے ودھت بھو ن تک کیا جا چکا ہے ، اس کی خاصیت یہ ہے کہ پوری طرح سے نان الکوہلک ہے اس سے کسی بھی طرح کی الرجی نہیں ہوتی ہے ،اور یہ عام انسان کے لیے محفوظ ہے۔ امین پٹھان(چیئرمین درگاہ کمیٹی اجمیر شریف ) کوونا وائرس کے بچائو اور سائودھانی درگاہ کمیٹی کا پہلا ترجیحی مقصد ہے، ہماری کوشش ہے کہ یہاں آنے والے تمام زائرین ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صحتیابی کے ساتھ حفاظت سے اپنے گھر واپس لوٹیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close