ہندوستان

دگ وجے سنگھ نے راہل گاندھی کے بے باکانہ اظہاررائے کی تعریف کی

نئی دہلی30جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈراورراجیہ سبھاممبرپارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے اپنی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کی تعریف کی ہے جس میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی ملک کو برباد کررہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہاہے کہ نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور کوروناوبائی دورمیں معیشت اور روزگار کو تباہ کیا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہاتھاکہ وزیر اعظم مودی کے سرمایہ دارانہ میڈیانے وہم پیدا کیا ہے۔ جو جلد ٹوٹ جائے گا۔ دگ وجے سنگھ نے اس کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ راہل گاندھی بلاجھجھک اوربے باکانہ ملک کی صورت حال پرتبصرہ کرتے رہیں۔ جس طرح سے آپ کو سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے ، لوگوں کی سوچ میں یقینا فرق آئے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close