ہندوستان

خدمت خلق فاؤنڈیشن کےزیراہتمام "ایک شام قوم کےبچوں کےنام” کا انعقاد: تہذیبی اقدار کی بازیافت تعلیم وتربیت کے بغیر ناممکن : حضور غوث میاں

فتح پور (ہندوستان اردو ٹائمز) علم انسان کے دماغ کی بند کھڑکیاں کھولتا ہے,علم کی بدولت انسان کے اندر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور بات چیت کا سلیقہ پیدا ہوتا ہے.جاہل قومیں سماج میں بے آبرو ہوتی ہیں,جب کہ علم سے آراستہ لوگ دنیا پر حکمرانی کرتے ہیں,اگر مسلمان اس دنیا میں ترقی چاہتے ہیں تو انھیں علم کے اس ابدی پیغام کی طرف واپسی کرنی ہوگی جو پہلی وحی کی صورت میں انھیں عطاکیا گیاتھا-ان خیالات کا اظہار خانقاہ ولیہ قادریہ,جہانگیر نگر کے صاحب سجادہ حضور سیدغلام غوث میاں قبلہ نے کیا-وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام,اترپردیش بورڈ اگزام میں اعلی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقد ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے.آپ نے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ ابھی آپ لوگوں کے سفر کی شروعات ہے,اب اس پہلی کامیابی کے بعد آپ کو بہت زیادہ محنت کرنی ہے اور اپنی شبانہ روز جدوجہد سے دنیا میں اپنا ایک مقام بنانا ہے

محمد جنید,معروف سیاسی لیڈر عذیر پردھان,مولانا احمد صفی,فرحان صدیقی,اور آصف ایڈوکیٹ وغیرہ نے اپنے خطابات میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ یوپی بورڈ اگزام میں اس مرتبہ ضلع فتح پور کے بچوں کا جلوہ برقرار رہا.محمد معظم وارثی (%92 )نے ضلع فتح پور میں آٹھواں اور دھاتا بلاک میں پہلا مقام حاصل کیا,جب کہ محمد فضیل صدیقی (%89 ) اعراج الدین (%88) زینب بانو نے %82 نمبرات لاکر بالترتیب اپنے قصبات حکیم پور کھنتواں, جہانگیر نگر اور سرون پور نندورہ میں پہلا مقام حاصل کیا.پورے بلاک میں سب سے زیادہ نمبر لانے والے محمد معظم وارثی کوخدمت خلق فاؤنڈیشن کی طرف سے اکیاون سو روپیے جب کہ اسی فیصد نمبر لانے والے قرب وجوار کے تمام طلبہ کو گیارہ سوروپیے سمیت شیلڈ اور فاؤنڈیشن سے شائع شدہ کتابوں کا تحفہ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی

محمد اویس احمد اورمحمد دانش صدیقی کوعلاقے میں ان کی تعلیمی خدمات کی وجہ سے فاؤنڈیشن کی جانب سے نوازا گیا ۔ پروگرام کے اخیر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سیدقمرالاسلام نے سبھی طلبہ کو نصیحت کی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا-حافظ سید فخر الاسلام نے نظامت کے فرائض انجام دیے,محمد جنید احمد,شاہ رخ خان,شیخ سلمان نواب اور کامران صدیقی نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں سخت محنت کی.حضور صاحب سجادہ کی رقت انگیز دعاؤں پر پراجلاس اختتام پذیر ہوا.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close