ہندوستان

پھول جو بن کھلے مرجھا گیا (عبیدالرحمن الحسینی)

آنند نگر مہراج گنج (عبیدالرحمن الحسینی) نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمعیت علماء مہراج گنج کے جنرل سیکریٹری ودارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے مہتمم مولانا محی قاسمی ندوی کی نومولود بچی آج صبح ۱۱ بجے ولادت کے وقت اللہ کو پیاری ہوگئی ۔۔۔یہ یقیناً ایک عظیم حادثہ ہے، اور ماں باپ کے لئے بہت بڑے غم اور صدمے کا باعث ہے، اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

واضح رہے کہ ولادتی مراحل کو سہل بنانے کے لیے ولادت سے قبل ہی ضلع مہراج گنج کے KMC HOSPITAL اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا مگر یہ ساری تگ ودو قضاء الہی کے سامنے فیل ثابت ہوئی ۔۔۔اس وقت مولانا اپنی اہلیہ کو لیکر KMC Hospital مہراج گنج میں زیر علاج ہیں۔
دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڑھ کے سرپرست اعلی مولانا قاری محمد طیب قاسمی، ادارے کے ناظم سعد رشید ندوی، مفتی احسان الحق قاسمی نے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور صحت و تندرستی عطاء فرمائے آمین

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close