ہندوستان

کورونا وائرس : راجستھان میں کورونا سے 459 اموات، کل تعداد 20 ہزار سے متجاوز

جے پور،06 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) راجستھان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث پیر کو مزید تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 459 ہوگئی۔ دوسری طرف ریاست میں اب تک سب سے زیادہ 99 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ریاست میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 20263 ہوگئی ہے جن میں 3836 مریض زیر علاج ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے دو کی پیر کو اجمیر میں موت ہوگئی۔ ایک دیگرریاست کا ایک مریض بھی یہاں مر گیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 459 ہوگئی ہے۔

[ads1]

انہوں نے بتایا کہ صرف جے پور میں ہی کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔ ہر روز ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد 19693 ہوگئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close