ہندوستان

بنگال میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد، ملک کے مقابلے میں بہت بہتر : ممتا بنرجی

کولکاتہ، 4 جولائی(آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جون میں ریاست میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہی ہے، جو ملک سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

 

ملک میں بے روزگاری کی شرح 11 فیصد ہے۔ وزیراعلی نے سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بنرجی نے ہفتہ کے روز کہا کہ اس کی وجہ کووڈ 19 بحران اور امفال طوفان سے نمٹنے کے لئے ان کی حکومت کی اختیار کردہ اقتصادی حکمت عملی ہے۔

بنرجی نے ٹویٹ کیاکہ ہم نے کوڈ 19 کے بحران اور امفان سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لئے بہتر معاشی حکمت عملی اپنائی۔ اس کا ثبوت بے روزگاری کی شرح کے اعداد و شمار سے ملتا ہے۔ جون 2020 میں مغربی بنگال میں بے روزگاری کی شرح ملک میں 11 فیصد کے مقابلے میں 6.5 فیصد رہی،

جبکہ اتر پردیش میں 9.6 فیصد اور ہریانہ میں 33.6 فیصد رہی۔ہم نے کووڈ19 اور امفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط معاشی حکمت عملی نافذ کی ہے۔ سی ایم آئی ای کے مطابق مغربی بنگال کی بے روزگاری کی شرح جون 2020 کے مہینے میں 6.5 فیصد رہی، جبکہ جو ہندوستان سے 11 فیصد، یوپی 9.6 فیصد اور ہریانہ سے 33.6 فیصد رہی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close