ہندوستان

سنٹر فار ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں اے ایم یو نے چھٹی رینک حاصل کی

علی گڑھ4جولائی(آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کو سنٹر فار ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (سی ڈبلیو یو آر) کی تازہ درجہ بندی (2020-21) میں ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چھٹا مقام اور سبھی ہندوستانی تعلیمی اداروں میں 22واں مقام حاصل ہوا ہے۔ پروفیسر سالم بیگ (چیئرمین، یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی) نے کہاکہ سی ڈبلیو یو آر ایک نامور بین الاقوامی رینکنگ ایجنسی ہے جو حکومتوں اور یونیورسٹیوں کو پالیسی مشورے اور کنسلٹنگ خدمات فراہم کرتی ہے۔

ایجنسی نے اے ایم یو کو تدریس و تحقیق، حوالہ جات کے استعمال، بین الاقوامی اشتراک اور اشاعتوں کی بنیاد پر مذکورہ رینک عطا کی ہے۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ ہمارے لئے یہ امر باعث افتخار ہے کہ تعلیم و تحقیق کے معیار پر ادارے کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے، جس کے لئے اساتذہ اور طلبہ و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں۔

پروفیسر منصور نے کہاکہ یہ حصولیابی اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی مجموعی کارکردگی کی مرہون منت ہے جو ملک و بیرون ملک اے ایم یو کے وقار میں اضافہ کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید بہتری کے لئے زیادہ لگن و تندہی سے کام کرنے کی اپیل کی۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سی ڈبلیو یو آر نے اے ایم یو کو دنیا کی دو ہزار یونیورسٹیوں میں 1128 ویں پوزیشن پر رکھا ہے۔ اس میں ہندوستان کے 68 ممتاز ترین تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close