ہندوستان

اترپردیش کے وزیر موتی سنگھ کوروناوائرس سے متاثر

لکھنؤ4جولائی(آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے کابینہ کے وزیر راجیندر پرتاپ سنگھ(موتی سنگھ) اوران کی اہلیہ کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔دونوں کوسنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں داخل کیاگیاہے۔

موتی سنگھ نے ہفتے کو کہاہے کہ ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔جمعہ کے روز دیہی ترقی کے وزیر کو اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ جمعہ کے روزکی جانے والی جانچ میں وہ متاثر تھے۔ ان کی اہلیہ بھی متاثرہ پائی گئی ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی موتی سنگھ چاربارسے پرتاپ گڑھ ضلع میں پٹی اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close