ہندوستان

جنگل میں ایک ہی شیررہتاہے، دگ وجے سنگھ کاجوابی حملہ

بھوپال3جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے جمعہ کے روز سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیاکے کہ’’ٹائیگر ابھی بھی زندہ ہے‘‘والے بیان پرجواب دیا اور کہا ہے کہ جنگل میں صرف ایک شیر رہتاہے۔ اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے ممبر دگ وجے سنگھ نے ماضی کویادکرتے ہوئے کہاہے کہ جب شیروں کے شکار پر پابندی عائد نہیں کی تھی تووہ ان کے والدکے ساتھ شیروں کاشکارکیاکرتے تھے ۔انہوں نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی وزراکی کونسل میں توسیع کے ایک دن بعد ہی سندھیاپرطنزکساہے۔اس کابینہ میں توسیع میں سندھیاکے حامی ، جنہوں نے کانگریس چھوڑ دی اور مارچ میں بی جے پی میں شامل ہوئے ، کو بڑی تعداد میں نشستیں مل گئی ہیں۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہاہے کہ وقت بہت مضبوط ہے۔ بی جے پی کا مستقبل! معلوم نہیں اس وزراء کونسل نے کتنے بی جے پی کے ٹائیگرزندہ کردیئے یہ دیکھتے رہیے۔انہوں نے مزیدلکھاکہ آپ شیر کے حقیقی کردار کو جانتے ہو؟ ایک ہی شیرجنگل میں رہتاہے۔دگ وجے سنگھ نے ایک اور ٹویٹ میں سندھیاپر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب شکار پر پابندی نہیں تھی ، تب مادھو راؤ سندھیا جی شیروں کا شکار کرتے تھے۔ اندرا جی کے وائلڈ لائف کنزرویشن ایکٹ لانے کے بعد ، میں اب صرف شیرکوکیمرے میں لاتاہوں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close