ہندوستان

احمد پٹیل کو کورونا کے درمیان پریشان کرناحکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے : پرینکاگاندھی

نئی دہلی3جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرانے پارٹی کے سینئرلیڈراحمد پٹیل سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)سے پوچھ گچھ پر جمعہ کو حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کورونا وبا کے دوران پٹیل کوہراساں کرنے کے لیے ای ڈی بھیجناحکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرتاہے۔اسی طرح لاک ڈائون اورکوروناکی خاموشی میں سی اے اے مخالفین کوبھی گرفتارکیاجارہاہے۔جس پربین الاقوامی تنظیموں نے بھی آوازاٹھائی ہے۔

پرینکاگاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ کورونا وباکے بیچ احمد پٹیل جی کو ہراساں کرنے کے لیے ای ڈی بھیجنایہ ظاہر کرتا ہے کہ اس حکومت کی ترجیحات کیاہیں۔پرینکاگاندھی نے کہاہے کہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں،ہمارے طبی کارکنان ضروری اقدامات نہ کرنے پرپریشان ہیں ، معیشت کوغیرمتوقع بحران کا سامنا ہے ، چینی ہمارے علاقے میں داخل ہو رہے ہیں ، ہمارے فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ یہ حکومت کہاں اپناوقت گزارنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کہاجاتا ہے کہ لوگوں کی اصل فطرت بحران کے وقت سامنے آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ کہاوت اس حکومت پرفٹ بیٹھتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close