ہندوستان

بین الاقوامی طیاروں پر پابندی کی 31 جولائی تک توسیع

نئی دہلی3جولائی(آئی این ایس انڈیا) حکومت نے بین الاقوامی طیاروں پرپابندی میں 31 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ ان پر پہلے 15 جولائی تک پابندی عائدتھی۔ ڈی جی سی اے کے حکم کے مطابق اس فیصلے سے بین الاقوامی پروازوں اور خصوصی پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

کورونا وائرس کے وباکی وجہ سے ہندوستان نے 23 مارچ سے بین الاقوامی مسافروں کی پروازوں پرپابندی عائدکردی ہے۔25 مئی سے ملک میں گھریلو پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔ 21 مئی کو بھی اس کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں۔ملک کے 20 کے قریب ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی طیارے جاتے ہیں۔ یہ 55 ممالک کے 80 شہروں تک پہنچ سکتے ہیں۔ دنیا کے بہت سے ممالک کوروناکے شکارہیں۔ ایسی صورتحال میںبین الاقوامی پروازوں پر پابندی جاری رکھناضروری ہے۔ 2019 میں بھارت میں بین الاقوامی طیاروں میں لگ بھگ 7 کروڑ افرادنے سفرکیاہے۔

وندے بھارت مشن کا چوتھا مرحلہ جمعہ سے شروع ہواہے۔ اس کے تحت ایئر انڈیا 3 سے 15 جولائی تک 17 ممالک سے 170 پروازیں چلائے گی۔ ایسی صورتحال میں حکومت نے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو لانے کے لیے 6 مئی سے وندے بھارت مشن کاآغازکیاہے۔مشن کا چوتھا مرحلہ ہندوستانیوں کو کینیڈا ،امریکا ،برطانیہ ، کینیا ، سری لنکا ، فلپائن ، کرغزستان ، سعودی عرب ، بنگلہ دیش ، تھائی لینڈ ، جنوبی افریقہ ، روس ، آسٹریلیا ، میانمار ، جاپان ، یوکرین اور ویتنام سے واپس لائے گا۔ ان ممالک سے 170 پروازیں ہوں گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close