قومی

ہندوستان میں کورونا کیسزمیں 15 فیصد اضافہ ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,380 نئے کیسز

نئی دہلی،21؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2,380 نئے کیسز درج کیے گئے۔ ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک 187.07 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز 13,433 ہیں۔ صحت یابی کی شرح فی الحال 98.76 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1231 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ نیز کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,25,14,479 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ یومیہ مثبت شرح 0.53 فیصدہے۔ ہفتہ واری مثبت شرح 0.43 فیصدہے۔ اب تک 83.33 کروڑ کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,49,114 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 10 اپریل کو دہلی میں انفیکشن کے 608 زیر علاج مریض تھے، جن میں سے صرف 17 (2.80 فیصد) مریضوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت تھی۔

قومی دارالحکومت میں 16 اپریل کو زیر علاج کیسز دوگنا ہو کر 1,262 ہو گئے، لیکن اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد صرف 29 (2.3 فیصد) تھی۔ دو دن بعد دہلی میں زیر علاج کیسز بڑھ کر 1,729 ہو گئے، جن میں سے 40 (2.31 فیصد) مریض اسپتالوں میں داخل تھے۔اسپتالوں میں آکسیجن والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن ان کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 10 اپریل کو 6 مریض آکسیجن سپورٹ پر تھے جو کہ زیر علاج مریضوں کا 0.99 فیصد ہے جبکہ 18 اپریل کو 12 مریض آکسیجن سپورٹ پر تھے جو کہ زیر علاج مریضوں کا 0.69 فیصد ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button