اہم خبریں

ہندوستان میں کورونا سے اموات کی تعداد میں 4 سے 11 فیصدزیادہ ہونے کا امکان : تحقیق

نئی دہلی،16؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) کورونا وبا نے ہندوستان میں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک چار لاکھ 44 ہزار افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ لیکن ماہرین صحت اور ماہرین معاشیات کی ایک ٹیم نے ایک نئی تحقیق کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے اموات کی تعداد اس سے 4 سے 11 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

نیوز ویب سائٹ ڈکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق بائیواسٹیسٹین اور وبائی امراض کے ماہر بھرامر مکھرجی کی قیادت میں ٹیم نے انفیکشن کی وجہ سے اموات کا تخمینہ لگایا۔ اس نے اس اعداد و شمار کو سرکاری اعداد و شمار سے ملایا۔ ان کے مطابق 1 جولائی تک 1.4 ملین اموات ہوئیں۔ ریاستوں کے اعداد و شمار سے ملنے پر معلوم ہوا کہ ہندوستان میں 17 لاکھ سے 49 لاکھ اموات ہوئیں۔بھرامر مکھرجی نے نیوز ویب سائٹ کو بتایاکہ ہندوستان میں اصل کووڈ اموات کی شرح کے بارے میں بحث کی وجہ سے ہم نے ایک مطالعہ کیا۔ ہمارا مطالعہ بتاتا ہے کہ موت کی اصل شرح 4-11 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں انفیکشن کی شرح اموات 0.4-0.5فیصد کے قریب ہے۔ لیکن اگر آپ صرف رپورٹ شدہ اموات پر انحصار کرتے ہیں تو یہ تعداد 0.1 فیصد کے قریب ہے۔تحقیق کے مطابق 30 جون 2021 تک ہندوستان میں تقریبا 90 کروڑ لوگ کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں اور 17 لاکھ سے 49 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔ جبکہ سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب تک 3.33 کروڑ لوگ کوویڈ سے متاثر ہو چکے ہیں اور 4 لاکھ 44 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close