عجیب و غریب

ہندوستان : معمر خاتون کو 30 منٹ میں ویکسین کی دو خوراکیں لگادی گئیں : حیران کن

کیرلہ (ذرائع)  معمر خاتون کو 30 منٹ کے فرق سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کی ایک 84 سالہ خاتون کو 30 منٹ کے فرق سے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی گئیں، واقعہ ایرنا کولم ضلع کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔

84 سالہ تھندما نامی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ ویکسین لگوانے کے لیے سرکاری اسپتال پہنچی تھیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی خوراک دی گئی اور کمرے سے باہر آگئی جب میں باہر تھی تو بیٹے سے کہا کہ جوتے بھول گئی ہوں جب جوتے لینے کے لیے گئی تو خاتون افسر نے مجھ سے کہا کہ جوتے چھوڑو اور اندر آؤ۔

معمر خاتون کے مطابق خاتون نے میری بات سنے بغیر کرسی پر بٹھا کر ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگادی۔خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہیں بتایا کہ مجھے دو خوراک لگادی گئی ہیں تو مجھے ایک گھنٹے تک کمرے میں بٹھائے رکھا گیا اور جب ڈاکٹروں نے دیکھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے تو گھر واپسی کی اجازت دی گئی۔

معمر خاتون کا کہنا ہے کہ گھر پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے کئی بار فون کیا اور میری خیریت دریافت کی۔ یاد رہے کہ اسی طرح کا واقعہ چند ماہ قبل  ریاست کیرلہ کے ضلع الاپوڑا میں بھی پیش آیا تھا۔ بتادیں کہ  اس طرح کی لاپرواہی سے خاتون کی جان کو خطرہ بھی پہنچ سکتا تھا کیونکہ ڈاکٹرس کے مطابق ایک ڈوز کے بعد دوسرے ڈوز کے لیئے تیس یا پھر چوراسی دنوں کا وقفہ ضروری ہے ۔


ہماری خبریں اپنے واٹس ایپ پر پانے کے لیئے کلک کریں 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close