بہار و سیمانچل

ارریہ : سرکاری اسپتال میں مریضوں کا ہو رہا ہے استحصال ، مریض کو تڑپتا دیکھکربھی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر بغیر فیس علاج سے کیا انکار

سرکاری اسپتال میں مریضوں کا ہو رہا ہے استحصال ، مریض کو تڑپتا دیکھکربھی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر بغیر فیس علاج سے کیا انکار

تصویر شہنواز عالم اسپتال انجارج کے ساتھ 

ارریہ (عتیق الرحمن ) ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کےساتھ ہورہے سوتیلےسلوک اور علاج کےنام پر ڈاکٹرسے لیکر اے این ایم ایل تک مریضوں سے لےرہے نذرانے یوں تو کسی سے مخفی نہیں ہے تاہم گزشتہ روز پیش آئے تازہ معاملہ نے اسپتال میں ہورہی ریزنی کا پردہ فاش کیا ہے معاملہ جوکی پی ایچ سی کاہے جہاں گزشتہ روز بلاک حلقہ کے گمہریا گاؤں باشندہ معروف نوجوان سماجی کارکن معراج خالد ساجدہ نامی دست والٹی کے شکارمریضہ کوسرکاری اسپتال لے گئے تھے لیکن اسپتال میں موجودہ ڈاکٹرللن شاہ نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے کی بات کہتے ہوئےمریضہ کو دیھکنے کیلئے فیس کی مانگ کرنے لگا اس بات کی جانکاری معراج خالد نے جوکی رکن اسمبلی شہنوازعالم اور ساتھ ہی نمائندہ کودی نمائندہ نے جب اس بابت ڈاکٹر للن شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈیو ٹی کے اوقات میں ہی مریض دیکھنے کی بات کہی ان سے دریافت کرنے پر کہ آیا جب دوسرے ڈاکٹر وقت پر اسپتال نہ پہنچ پائے اور اسپتال میں موجودہ ڈاکٹرڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر مریض کو نہ دیکھے تو ایسی حالات میں شدیدپے مریض لوگ کیا کرے تو بغیر جواب دیئے ڈاکٹر للن نے فون کاٹ دیئے وہیں معاملے کی شکایت ملنے پر جوکی رکن اسمبلی شہنواز عالم پی ایچ سی پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال انچارج ڈاکٹر جاوید کو جمکر پھٹکار لگائی رکن اسمبلی نے ڈاکٹر للن شاہ پر سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر للن شاہ کی لاپروائی کی شکایت انہیں کافی دنوں سے مل رہی ہے وہیں اسپتال انچارج ڈاکٹر جاوید نے رکن اسمبلی کو ریفرل اسپتال میں سات کی جگہ محض دو ایم بی بی ایس ڈاکٹر یونے کی جانکاری دی اس بابت مسٹر شہنواز نے میڈیا اہل کاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک تو اسپتال میں ڈاکٹر کی کافی ہے پھر ستم ظریفی یہ کہ مامور ڈاکٹر بھی ڈیوٹی میں لاپروائی برتے یہ معافی کے لائق نہیں انہوں نے کہاکہ اس پر کارروائی کیلئے وہ ودھان میں آواز بلند کریں گے ۔  

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close