مضامین و مقالات

رمضان المبارک کا مہینہ اہل ایمان کیلئے نفع بخش ہے- احتشام الحق قاسمی

رمضان المبارک کا مہینہ اہل ایمان کیلئے نفع بخش ہے- احتشام الحق قاسمی

ارریہ (رقیہ آفرین) ماہ رمضان المبارک کی عظمت وفضیلت کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہیکہ رب العزت نے اس مہینہ کو اپنامہینہ قرار دیا ہے رمضان المبارک کا مہینہ اہل ایمان کیلئے نہایت ہی نافع بخش ہے کیونکہ اس مہینہ میں اہل ایمان کا رزق بڑہا دیا جاتا ہے اس کے ماہ کے پہلا یوم سے آخری یوم تک آسمان میں ایک فرشتہ آواز لگاتا ہے کہ اے نکیاں کرنے والے ابن آدم اس ماہ میں مزید نیکیاں کرو اور برائی کرنے والوں کو مخاطب کرکے کہتا ہیک برائی چھوڑ کر نیکیاں کرو کیونکہ اس ماہ میں کئے ایک نیکی غیر رمضان میں 70نیکی کرنے کے برابر ہے مذکورہ باتیں کھن کھنی گاؤن باشندہ نوجوان معروف خوش الحان قاری احتشام الحق قاسمی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پرنمائندہ سے خصوصی بات چیت کے دوران کہی انہوں نے روزے داروں سے حالت روزہ میں غیبت گالی گلوچ اور فضول باتوں سے بچنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مؤمن بندہ اس ماہ کے تمام روزے صحیح طریقے سے رکھے گا تو رب العزت ان کے گزشتہ 11مہینوں کے گناہوں کی مغفرت گردیں گے جبکہ اس ماہ کی ناقدری کرنے والوں کے احادیث میں کافی وعیدیں آئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں اہل ایمان فرائض کے علاوہ سنت ونوافل بالخصوص تراویح کا اہتمام کریں اورہوسکے توغریب و مسافر روزے داروں کیلئے افطار کا نظم کریں اس میں اجر عظیم ہے –

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close