یوپی

ہندوستانی تہذیب ایک قدیمی تہذیب ہے:یوگی آدتیہ ناتھ

متھرا، 20اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کو جنم اشٹمی کے موقع پر متھرا کے کرشنا جنم بھومی مندر پہنچے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر ریاست کے روحانی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ بھگوان شری کرشن کی تعلیمات ہمارے خیالات، اعمال اور ہمارے وژن کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تہذیبیں 2700 سال پرانی ہیں، کچھ 1400، 1700 یا 2000 سال پرانی ہیں، جب کہ ہماری تہذیب سب سے قدیم ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھگوان کرشن آج سے تقریباً 5000 سال پہلے اس زمین پر آئے تھے اور ان کی لیلا آج بھی ملک اور دنیا کے ہر حصے میں منائی جاتی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانکے بہاری لال جی کے آشیرواد سے آج برج تیرتھ وکاس پریشد کے ذریعے قدیم ثقافتی اور روحانی ورثے کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موجود سنتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ورنداون میں ویشنو کمبھ کی کامیاب تنظیم کو یاد کیا، اور یوگا جیسی ہندوستان کی عظیم روایات اور طریقوں کو تسلیم کرانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔جنم اشٹمی کے موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے سنتوں کے ساتھ ورینداون میں برج تیرتھ وکاس پریشد اور منگلم پریوار ٹرسٹ کے ذریعہ تیار کردہ دو منزلہ اناپورنا بھون کا افتتاح کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button