
سمری بختیار پور (ہندوستان اردو ٹائمز) جمعیت علماء سہرسہ کے ضلع صدر پرنسپل مدرسہ اشرفیہ تریانواں مولانا مظاہر الحق قاسمی نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کو کردار حسین اپنانے کی ضرورت ہے لوگوں کو چاہیے کہ اپنے اندر کردار حسین پیدا کریں امام حسین کے نقشے قدم پر چلیں جس طرح امام حسین نے پوری دنیا کو امن و پیار ومحبت کاپیغام دیاامام حسین کی سیرت ہر ایک کےلئے مشعل راہ ہے۔
مولانا سید جاوید اشرف ندوی نے کہا ہے کہ ہم لوگوں نے سیرت امام حسین کو بالکل نظرانداز دیئے ہیں جسکی وجہ سے ہم لوگ اخلاق کردار تہذیب ہر چیز میں پیچھے ہوتے جا رہے ہیں جس طرح امام حسین نے یزیدی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا اور کہاکہ ہم نواسے رسول ہیں ناحق حکومت مجھے قبول نہیں یزید کی جانب سے جس طرح خاندان اہل بیت کو پریشان کیا گیا تاریخ میں ایسے واقعات کم ملتے ہیں امام حسین نے جان دےدی لیکن اپنے ایمان کا سودا نہیں کیا یہی چیز ایک باوقار مسلمان کی اصل پہچان ہے ۔
جامع مسجد رانی باغ کےامام وخطیب حافظ ممتاز رحمانی نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو اس ماہ محرم کا احترام کرنا چاہیئے روزوں کا اہتمام کرنا چاہئے جوکہ سنت ہے لیکن ہم خرافات اور بدعات کو فروغ دیتے ہیں جو بالکل غلط ہے طرح طرح کی نئی چیزیں جیسے تعزیہ داری تعزیہ کا طواف یہ سب اسلامی تعلیمات کےبالکل خلاف ہے ہم تعزیہ داری سے بالکل اجتناب کریں اور کھیل کود سےبھی ضلع پریشد نمائندہ رکن معروف عالم نے کہا ہے کہ ہم محرم کے موقع پر آپس میں بھائی چارہ بنائے رکھیں ہماری کسی بھی غیر مہذب حرکتوں سے کسی کو بھی تکلیف نہ پہنچے ہم لوگ محرم کے اصول وآداب کا بھرپور خیال رکھیں امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو ہر گھر گھر میں پہنچائیں اپنے حسینیت ہونے کا ثبوت دیں کہ جس طریقے سے امام حسین نے میدان کربلا میں اسلام کی ترجمانی کی آپ لوگ بھی کردار حسینیت کو اپنائیں