اہم خبریں

ہر ماہ پانچ خواتین کو اسپرم ڈونیٹ کرتا ہے یہ شخص ، لیکن اب اس وجہ سے ڈرنے لگے ہیں کلائنٹس

اگر آپ نے سال 2012 میں آئی فلم "وکی ڈونر "دیکھی ہے ، تو اسپرم ڈونیشن کی اہمیت کیا ہے ، یہ آپ اچھی طرح سمجھتے ہوں گے ۔ فلم میں جو کردار آیوشمان کھرانہ نے نبھایا تھا ، ویسا ہی کردار اصل زندگی میں 27 سالہ امریکی شہری کیل گارڈی نبھاتا ہے ۔ کیل گارڈی کو دنیا کا سب سے مشہور اسپرم ڈونر مانا جاتا ہے ۔ وہ ہر مہینہ تقریبا پانچ خواتین کو اسپرم ڈونیٹ کرتا ہے ، لیکن ان کے کلائنٹس کیلئے ان کی یہ خاصیت اب درد سر بننے لگی ہے۔

دراصل جن لوگوں نے گارڈی کی خدمات لی ہیں ، انہیں ڈر ہے کہ ان کے ہونے والے بچے بڑے ہوکر غیر اخلاقی رشتے میں پڑسکتے ہیں ۔ ایک میگزین کو دئے انٹرویو میں کیل گارڈی نے کلائنٹس کی تشویشات کے بارے میں بتایا ۔ اس نے کہا کہ ایک خاتون جو اس کی مدد لے کر ماں بنی ہے ، اس کے پاس آئی اور کہا کہ میری دوست بھی آپ کی خدمات لینے والی ہیں ، اس کی مدد نہ کریں۔


کیل گارڈی ۔ فائل فوٹو۔

خاون نے گارڈی کو بتایا کہ وہ اپنی دوست کے کافی قریب رہتی ہے۔ ایسے میں جب ان کے بچے بڑے ہوں گے ، تو وہ ریلیشن شپ میں آسکتے ہیں، جو کہ غیر اخلاقی ہوگا کیونکہ دونوں کا باپ ایک ہی ہوگا۔

کیل گارڈی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ ایسے میں وہ ایک پرائیویٹ فیس بک گروپ بناکر اس پریشانی کا حل نکالنے کی راہ تلاش کررہے ہیں۔ اس گروپ پر کیل گارڈی کی خدمات لینے والے سبھی والدین ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے۔ وہ ایک دوسرے کو اپنے بچوں کی تصویریں شیئر کرکے اپنی تشویش کو کم کرسکتے ہیں۔

کیل گارڈی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہر ماہ تقریبا 100 لوگوں کی ڈیمانڈ آتی ہے، لیکن وہ پانچ کی ڈیمانڈ ہی پوری کرتے ہیں۔ وہ اپنی سروس کیلئے کسی طرح کی فیس نہیں لیتے ہیں ۔ 18 سال سے لے کر 42 سال کی خواتین گارڈی کی کلائنٹس ہیں۔ گارڈی نے بتایا کہ وہ سنگل خواتین کو اپنا اسپرم ڈونیٹ کرتے ہیں ، جو گھر میں سرنج کی مدد سے اس کو انجیکٹ کرتی ہیں۔ کئی مرتبہ یہ خواتین اس سے سیکس فیور کا بھی مطالبہ کرتی ہیں ، جس کو وہ پورا کرتے ہیں۔


Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close