ہریانہ

ہریانہ: کانگریس کے ایم ایل اے پردیپ چودھری کی اسمبلی رکنیت منسوخ

کالکا ؍چنڈی گڑھ ، ۳۰؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا )
ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ہریانہ اسمبلی اسپیکر نے کالکا سے کانگریس کے ممبر اسمبلی پردیپ چودھری کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے لیا، کیونکہ پردیپ چودھری کو ہماچل پردیش کے ’بدّی‘ کی نچلی عدالت نے ایک کیس میں سزا سنائی ہے۔ پردیپ کو تین سال اور 85 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔اسپیکر گیان چند گپتا نے ہفتہ کو چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے پردیپ چودھری کو نااہل قرار دیا گیا ہے ، اس تعلق سے تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی ہیں۔ واضح ہوکہ قواعد کے مطابق سزا دو سال سے زیادہ ہونے کی صورت میں مجرم ممبر پارلیمنٹ اور اسمبلی ممبر کی رکنیت ختم کئے جانے کی تجویز ہے ،اب پردیپ چودھری ایک ماہ کے اندر سیشن عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close