قومی

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کرپشن کیس میں مجرم قرار

نئی دہلی ،21مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کو آمدن سے زائداثاثہ کیس میں دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے مجرم قرار دیا ہے۔عدالت اس معاملے میں سزا پر 26 مئی کو دلائل سنے گی۔ سیاسی جماعتوں سے لے کر عام لوگوں تک کی نظریں عدالت کے آنے والے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔

سی بی آئی نے 2006 میں کیس درج کیا تھا۔ تحقیقات کے بعد 2010 میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ سی بی آئی نے 106 گواہ پیش کیے اور گواہی مکمل کرنے میں تقریباً سات سال لگے۔چوٹالہ کے بھائی پرتاپ سنگھ کی شکایت پر 17 جنوری 1997 کو تھانہ صدر ڈب والی میں آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے پر بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد اس معاملے میں کلوزر رپورٹ درج کرائی گئی۔

معاملہ سپریم کورٹ تک گیا لیکن پولیس رپورٹ کو مسترد نہیں کیا گیا-سال 2019 میں ای ڈی نے چوٹالہ کی 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط کی۔ ضبط شدہ جائیدادیں نئی دہلی، پنچ کولہ اور سرسا میں ہیں۔ یہ کارروائی آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں کی گئی۔ چوٹالہ کو جنوری 2013 میں جے بی ٹی گھوٹالہ میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس معاملہ میں عدالت نے انہیں 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ پچھلے سال چوٹالہ اپنی سزا پوری کرکے دہلی کی تہاڑ جیل سے باہر آئے تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button