ممبئی

ہریانہ: کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے: سنجے راؤت

ممبئی،30؍اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) ہریانہ کے کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے حوالے سے اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور ہے۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بھی کسانوں پر لاٹھی چارج کی تنقید کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسے طالبان کی ذہنیت قرار دیا ہے۔سنجے راؤت نے کہاکہ کسانوں پر حملہ ملک کے لیے شرمناک واقعہ ہے۔ یہ ایک طرح کی طالبانی ذہنیت ہے۔ یہ حکومت غریب کسانوں کو یہ کیسے کہہ سکتی ہے۔ حکومت کسانوں کے ’من کی بات‘ سننا ہی نہیں چاہتی۔ دراصل کرنال ایس ڈی ایم آیوش سنہا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پولیس والوں سے احتجاج کرنے والے کسانوں کے’سر توڑنے‘ کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ڈی ایم کا رد عمل بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔

آیوش سنہا نے کہا کہ کئی مقامات پر پتھراؤ شروع ہوچکا تھا۔ بی جے پی کی طرف سے 28 اگست کو ہریانہ کے کرنال میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر اور بی جے پی ایم ایل اے اور وزیر او پی دھن کھڑ اس میٹنگ میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ کسان اس اجلاس کی مخالفت کر رہے تھے۔ کسان بستارہ ٹول پلازہ پر جمع ہوئے اور اجلاس کی مخالفت کرنے کی حکمت عملی بنائی۔ جس کے بعد ٹول پلازہ پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور کئی کسان زخمی ہوئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close