شوبزممبئی

ہاں! میں نماز پڑھتی ہو : ویڈیو

حال ہی میں اسلام قبول کرنے کے بعد مسلم لڑکے سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں تو میں بھی نماز پڑھتی ہوں۔انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اس سے قبل راکھی ساونت نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ سب سے پہلے عمرے کے سفر پر جائیں گی۔اداکارہ نے کہا کہ عمرہ ان کیلئے اور ان کے شوہر کیلئے بہت اہم ہے اور وہ اپنی زندگی کا سفر اللہ کی طرف سے رحمتوں کیساتھ کرنا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ راکھی نے عادل خان سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

تصاویر میں راکھی اور عادل خان کو پھولوں کی مالا جب کہ نکاح کی ویڈیو میں راکھی کو کلمہ پڑھ کر نکاح قبول کرتے دیکھا گیا، بعد ازاں پہلے انکار اور پھر اقرار کے بعد بالآخر عادل خان کی جانب سے راکھی سے شادی کی تصدیق کردی گئی تھی۔راکھی اور عادل کے نکاح نامے پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ فاطمہ لکھا جس کے بعد راکھی نے بھی اپنا نام تبدیل کرنے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس سے ان خبروں کی صداقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

راکھی ساونت اب عمرہ ادا کرنے کی بھی نیت رکھتی ہیں۔انہوں نے  صحافی سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمرہ بہت ضروری ہے کیونکہ ایک بار جب وہاں رشتہ پکا ہو گیا تو اسے کائنات نہیں توڑ سکتی،کیونکہ جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا جس پر عادل خان درانی نے بھی کہا کہ ہم عمرہ پر ضرور جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنی مون کے حوالے سے کچھ چیزیں پلان کر رہے ہیں۔راکھی ساونت نے یہ بھی بتایا کہ انھیں بھارت میں  اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button