قومی

گیان واپی کیس : اکھلیش اور اویسی کیخلاف کیس ، سماعت 14 جون کو

وارانسی، 3جون (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوؤں کے نا م نہاد مذہبی معاملات اور دیوتا وشویشور پر تبصرہ کرنے کے معاملہ میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف کیس کی سماعت اب 14 جون کو ہو گی۔ جمعہ کو پریذائیڈنگ آفیسر ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پنچم اجول اپادھیائے چھٹی پر تھے۔ اس وجہ سے یہ معاملہ اے سی جی ایم تھری نتیش سنہا کی عدالت میں پیش ہوا۔

سماعت کے بعد عدالت نے متعلقہ درخواست کو پریذائیڈنگ افسر کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 14 جون کی تاریخ مقرر کی۔ خط میں مدعی ہری شنکر پانڈے کی جانب سے ایک تفصیلی حلف نامہ بھی داخل کیا گیا تھا۔ عدالت میں مدعی کی طرف سے وکیل اجے پرتاپ سنگھ اور گھنشیام مشرا پیش ہوئے۔ مقدمہ دائر کرنے والے ایڈوکیٹ ہری شنکر پانڈے نے عدالت میں مزید ثبوت دینے کے لیے 30 مئی کو وقت مانگا تھا، جس پر عدالت نے سماعت کے لیے 2 جون (جمعرات) کی تاریخ مقرر کی تھی۔

تاہم ایڈوکیٹ انل مشرا کی موت کی وجہ سے جمعرات کو سماعت نہیں ہو سکی۔ اب اس معاملے کی سماعت 14 جون کو ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پنچم اجول اپادھیائے کی عدالت میں ہوگی۔ اس کے علاوہ گیان واپی مسجد میں برآمد کئے جانے والے نام نہاد شیولنگ کے مقام پر وضو کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button