گوہر شاہی کے کفریہ عقائد اوراسکے فتنے سے امت کو باخبر کرنے کی ضرورت ہے!
مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر نگرانی"پندرہ روزہ رد ِفتنہ گوہر شاہیت مہم" کا آغاز!

بنگلور، 03/جنوری (پریس ریلیز): مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقدہ "پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ بعنوان فتنہ گوہر شاہیت”اور اسی طرح اسکے اختتام پر منعقدہ”عظیم الشان تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس”کا پیغام الحمد للہ ملک و بیرون ملک میں بسنے والے لاکھوں افراد تک پہنچا، جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ورکشاپ اور اختتامی پروگرام کی صدا نہ صرف برداران اسلام تک پہنچی بلکہ گوہر شاہی کے گھرانے سے لیکر ملعون یونس الگوہر تک بھی جا پہنچی ہے۔یہی وجہ ہیکہ اسے مجبوراً پریشان ہوکر ایک ویڈیو جاری کرنی پڑی اور گوہر شاہیوں میں بھی اس سلسلے میں خلجان واضطراب پایا جارہا ہے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے بانی وڈائریکٹرمحمد فرقان نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ پروگرام کے سلسلے میں اکابر علماء کرام کی توجہات، پرسوز دعاؤں اور انکی بنفس نفیس تشریف آوری نے ہزاروں گوہر شاہیوں کے دلوں تک دستک دے دی ہے۔ اب موقع ہیکہ ہمیں کمر باندھ کر گوہر شاہی کے ان تمام کفریہ عقائد و نظریات کو ہر اس شخص تک پہنچانا ضروری ہے جو گوہر شاہی کے مکر و فریب اور جال میں پھنس کر دامنِ ایمان سے باہر ہوگئے ہیں۔ لہٰذا مرکز تحفظ اسلام ہند ملک کے اکابر علماء کرام کے مشورے، اور انکی نگرانی وسرپرستی میں یکم جنوری سے 15/ جنوری 2023ء تک "پندرہ روزہ رد فتنہئ گوہر شاہیت مہم” کا اعلان کررہا ہے۔
اس مہم کے دوران ملعون ریاض احمد گوہر شاہی اور ملعون یونس گوہر شاہی کی حقیقت کو امت مسلمہ کے بھولے بھالے ان لوگوں تک جو انکے جال میں پھنسے ہوئے ہیں، پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور ملک کے مختلف مساجد میں خطبہ جمعہ اور مختلف علاقوں میں چھوٹے موٹے جلسوں کے ذریعہ سے بھی اس فتنہ عظیم سے امت کو باخبر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔محمد فرقان نے تمام برادران اسلام بالخصوص سوشل میڈیا پر کام کرنے والے امت مسلمہ کے ہر ایک فرد سے درخواست کی کہ وہ اکابر علماء کرام کی زیر سرپرستی چلنے والی اس مہم میں مرکز تحفظ اسلام ہند کا بھر پور ساتھ دیں اور فتنہ گوہر شاہیت کے رد و تعاقب اور اسکی حقیقت کو واضح کرنے اور اپنے بھائیوں کو حلقہ اسلام میں واپس لانے کیلئے ہر ممکن تدبیر اور کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسکے لئے مرکز کی جانب سے مرکز کی سوشل میڈیا ڈیسک تحفظ اسلام میڈیا سروس کے ذریعہ جو بھی ویڈیوز، اشتہارات اور مواد ارسال کیا جائے،اسے ہر طریقے سے خوب عام کرنے کی کوشش فرمائیں،از خود بھی مقدور بھر سعی فرمائیں اور تیار شدہ ویڈیوز کو اپنے اپنے چینلوں سے فوراً بڑی تعداد میں نشر کرنے کی بھی کوشش فرمائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ اس طرح اس فتنے کے کمزور تابوت میں آخری کیل ٹھوکی جاسکتی ہے،ان شاء اللہ۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ اگلے دو جمعوں تک مرکز کی جانب سے جمعہ کے خطبوں کیلئے بھی مستند مضامین ارسال کئے جائیں گے، لہٰذا مہم میں حصہ لینے والے احباب خصوصاً سوشل میڈیا پر کام کرنے والے احباب خاص طور پر یوٹیوبرز، فیس بک اور انسٹاگرام پیچ کے ایڈمنس کام کی ترتیب اور تفصیلات حاصل کرنے کیلئے اور مساجد کے ائمہ و خطباء خطبہ جمعہ حاصل کرنے کیلئے مذکورہ نمبرات پر ضرور رابطہ فرمائیں۔
8495087865, 8884113219, 8553438301, 9666009943
Mohammed Furqan
+918495087865