قومی

گوہاٹی میں امیت شاہ کے جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

وزیرداخلہ امیت شاہ کے جہاز نے بدھ کی رات گوہاٹی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ امیت شاہ کو اگرتلہ جانا تھا، لیکن گھنے کہر کی وجہ سے جہاز اگرتلہ ہوائی اڈے پر نہیں اترسکا۔ اے ٹی سی ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد جہاز کو گوہاٹی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب ڈائیورٹ کردیا گیا، جہاں وہ محفوظ اترے۔

امیت شاہ آج تریپورہ میں بی جے پی کی ’رتھ یاترا‘ کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ آٹھ روزہ یاترا اس دن شمالی تریپورہ ضلع کے دھرم نگر سے شروع ہوگی۔ دیر رات گوہاٹی کے ایل جی بی آئی ایئرپورٹ پہنچنے پر ریاست کےو زیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے امیت شاہ کا استقبال کیا۔

’جن وشواس یاترا‘ نکالی جائے گی

معلومات کے مطابق امید ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جنوبی تریپورہ ضلع کے سبروم میں ہونے والی ریلی میں بھی حصہ لیں گے۔ رتھ یاترا کو ‘جن وشواس یاترا’ کا نام دیا گیا ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا 12 جنوری کو یاترا کے اختتامی دن کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی بھی اس میں شرکت کریں گی۔ بدھ کو جن وشواس یاترا کی تیاریاں پوری کرلی گئیں ہیں۔

تریپورہ بی جے پی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے کہا کہ ’جن وشواس یاترا‘ کے دوران پارٹی کو تقریباً 10 لاکھ لوگوں کے ساتھ جڑنے کی امید ہے۔ یہ ریاست کے سبھی 60 حلقہ اسمبلی کو کوور کرے گی۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگرکرنے کے لیے 200 ریلیاں اور 100 سے زیادہ جلوس منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کا اہم مقصد 2018 کے بعد سے بی جے پی حکومت کی جانب سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرنا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button